بھٹکل:28/ڈسمبر(ایس او نیوز)مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے دفتر سےجاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ۳۰ربیع الاول ۱۴۳۸ھ بمطابق 30ڈسمبر 2016ء بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء خلیفہ جامع مسجد میں مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ اجلاس عام منعقد ہوگا۔ جس میں جماعت کی سالانہ کار گذاری پیش کی جائے گی اس موقع پر علماء کرام کے خطابات بھی ہونگے۔ سالانہ جلسہ میں ممبران کو سوالات کا موقع بھی دیاجائے گا۔ ذمہ داران نے جمیع احباب سے وقت مقررہ پر جلسہ میں شرکت کی پر خلوص درخواست کی ہے ۔